Tabsarah - بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بولی وڈ 2014 کی کامیاب فلم ’بینگ بینگ‘ کے سیکول میں اداکارہ کترینہ کیف کی جگہ لے لی ہے۔
بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بولی وڈ 2014 کی کامیاب فلم ’بینگ بینگ‘ کے سیکول میں اداکارہ کترینہ کیف کی جگہ لے لی ہے۔
ممبئی مرر کی ایک خبر کے مطابق ریتھیک روشن اور کترینہ کیف کی کامیاب فلم ’بینگ بینگ‘ کا سیکول بنایا جائے گا جس کی کاسٹنگ شروع کردی ہے البتہ ریتھیک اور کترینہ دونوں ہی اس سیکول کا حصہ نہیں ہوں گے۔
خبر کے مطابق فلم ساز ریتھیک کو اس فلم کا حصہ بنانا چاہتے تھے البتہ اداکار کے مصروف شیڈول کی وجہ سے یہ فلم کسی اور اداکار کے حصے میں جائے گی۔
اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف کی جگہ جیکولین فرنینڈز لیں گی۔
یاد رہے کہ 2014 میں ریلیز فلم ’بینگ بینگ‘ 2010 کی ہولی وڈ ایکشن اینڈ کامیڈی فلم 'نائٹ اینڈ ڈے' پر بنائی گئی ہے، جس میں ٹام کروز نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
فاکس اسٹار اسٹوڈیو کی اس فلم کی ڈائریکشن سدھارتھ آنند نے دی تھی جو اس کا سیکول بھی ڈائریکٹ کریں گے۔
خبر کے مطابق اس فلم کی کہانی کا تعلق پچھلی کہانی سے بالکل نہیں ہوگا اور اس میں بھی دیکھنے والوں کے لیے کمال کے ایکشن سینز فلم بند کیے جائیں گے۔
فلم ’بینگ بینگ 2‘ کی شوٹنگ 2016 میں شروع کی جائے گی۔